
رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس نے دوران گشت تھانہ میمن گوٹھ کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عزیز اور ادیب کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل۔بمعہ راؤنڈز اور 205 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان تھانہ میمن گوٹھ سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کے وہ علاقے میں خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔