
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے)معروف ادیبہ ڈاکٹر پونم گوندل کی پانچو یں کتاب ” پونم کی رات میں ” کی تقریب رونمائی ادبی چا ے خانہ مال روڈ لاہور میں منعقد کی گئ۔ جس میں ممتاز ادیبوں اور شا عرو ں نے بھر پور شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کی صدارت جناب قیصر نذیر نے کی اور مہمان خصوصی جناب كرامت بخاری تھے۔ تمام حاضرین نے نے ڈاکٹر پونم نورین کو اس موقع پر مبارک باد دی اور اپنا اپنا کلام بھی سنا کر محفل کو دوبالا کیا۔ شرکاءے تقریب نے محبت بھری یہ شام ڈاکٹر پونم کے نام کی۔ نازیہ بٹ ،شگفتہ نعیم ہاشمی، ثمینہ حیدر ،منزه سحر، ثوبیہ خان نیازی، پروین وفا ہاشمی، وفا تبسم ، فاطمہ قمر ، محترمہ عروج زيب اور دیگر نے اس شاندار ادبی تقریب شرکت کی۔ شرکاء نے اللّه پاک کے حضور ڈاکٹر پونم کی عزتوں اور زور قلم میں اور زیادہ اضافہ کی خصوصی دعاکی اور ان کی مزید شاندارکامیابیوں کےلیے نیک تمناوں کااظہارکیا۔