نکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب مشن ننکانہ صاحب میں تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے شہر کی خوبصورتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گوردوارہ جنم استھان کے اطراف میں روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور میٹریل کی کوالٹی کو چیک کیا ، ڈپٹی کمشنر نے شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے مختلف شاہراہوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے اندرون و بیرون ممالک سے پاکستان میںآنے والے یاتریوں کے لیے پارکنگ ایریاز میں جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے موٹروے انٹرچینج پر پینٹنگ ، رنگ و روغن سمیت دیگر تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے کیپٹن حسنین نواز شہید پارک سمیت شہر کی دیگر پبلک پارکس کی بحالی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جاری تزئین و آرائش اور درخت لگانے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ننکانہ کو پھولوں کا شہر بنانے کے لیے پر عزم ہیں ، چند روز میں ننکانہ کے باسیوں کو خوبصورت شہر دیکھنے کو ملے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے مزید کہا کہ ضلع کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز ، پی ایچ اے کے افسران ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف ، میونسپل اداروں کے افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔
پیرا میڈکس ڈی ایچ کیو کے عہدے داران کا چناو¿ مکمل ہو گیا حاجی محمد لطیف چیئرمین نوید احمد صدر شفاقت علی جٹ جنرل سیکرٹری محمد احسن فناس سیکرٹری منتخب ہو گئے
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ )پیرا میڈکس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا اجلاس متفقہ طور پر سینیئر ہیلتھ ٹیکنیشن حاجی محمد لطیف چیئرمین ڈی ایچ کیو ننکانہ سینیئر لیب ٹیکنیشن نوید احمد صدر سینیئر فارمیسی ٹیکنیشن شفاقت علی جٹ جنرل سیکرٹری ائی ٹکنیشن محمد احسن فنا سیکرٹری منتخب ہو گئے نو منتخب عہدے داران پیرامیڈکس ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب کو کبینہ ارکان نے پھولوں کہ ہار پہنائے اور مبارک باد دی نو منتخب ارکان پیرامیڈکس ننکانہ نے پیرا میڈکس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے رہنماو¿ں اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پیرامیڈکس ہسپتالوں میں ریڈ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہسپتالوں میں بطور سینیئر ٹیکنیشن لیب ایکس رے ڈیلسز او ٹی ڈینٹل ای سی جی ائی مائی نیر اپریشن تھیٹر فارمیسیز وا دیگر ڈیپارٹمنٹس میں عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور خدمات سر انجام دے رہے ہیں الحمدللہ ہمیں پیرا میڈکس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف پر فخر ہے پیرا میڈکس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اجلاس میں ضلعی صدر پیرامیڈکس راو¿ ظفر اقبال چیئرمین پیرامیڈکس ضلع ننکانہ ملک مقصود ڈوگر چیئرمین ہیلتھ سپورٹ سٹاف ال محکمہ جات چوہدری بشارت علی ضلعی صدر ہیلتھ سپورٹ سٹاف زاہد حسین جٹ سینیئر ٹیکنیشنز محمد اصف نور مقصود احمد سہیل احمد رائے طاہر محمود حافظ عمر بلال مجاہد علی محمد عدنان عاشق محمد افضال ضیاءاللہ نیازی محمد اعجاز فہمید بٹ اسد علی محمد عمر دانش علی ہیلتھ سپورٹ سٹاف رہنما رائے خورشید احمد کھرل فہد علی ہومیو فزیشن ڈاکٹر سید محمد اختر شاہ اور ڈاکٹر محمد آصف سمیت دیگر شریک تھے۔