ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) گھر کے کمرے کی چھت گر نے سے بیوہ خاتون جاں بحق ،ماں بیٹی اور تین بچے زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ بچیکی کے محلہ محمدی میںگھر کے کمرے کی بوسیدہ چھت گرگئی چھت کے ملبے تلے دب کر 65 سالہ بیوہ خاتون زرینہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی زرینہ کی 30سالہ بہو زینب بی بی اور اسکی50سالہ ماں نور بخت شدید زخمی ہو گئیں جبکہ زینب بی بی کے تین بچے معمولی زخمی ہوگئے تمام افراد ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے اطلا ع ملتے ہی ریسکیو 1122کے عملہ نے وہاں پہنچ کرجاں بحق ہونے والی 65سالہ خاتون زرینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی اورزخمی ہونے والی ماں بیٹی کوتشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔