منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) بوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی سیکریٹری تحفظ ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انور کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح منڈی بہاؤالدین میں بھی اسموگ کی روک تھام کے لئے بھر پور کاروائیاں جاری ہیں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگا کر فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیاہے ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیرنگرانی محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں نے ضلع بھر میں سخت کاروائیاں کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے 8 بھٹوں کو مسمار کر دیا ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے اور فضائی آلودگی پھیلانے والی متعدد گاڑیوں کو دوران چیکنگ 5 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ کےجرمانے عائد کئے ہیں اسی طرح فصلوں کی باقیات کو آگ لگا کر اسموگ کا باعث بننے والے متعدد افراد کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات جلانے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے اینٹوں کے بھٹوں کوفضائی آلودگی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق منڈی بہاؤالدین کو اسموگ فری ضلع بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان سے کسی بھی قسم کی کوئی رو رعایت نہیں کی جائے گی۔