منڈی بہاؤالدین ( میاں شریف زاہد )
مرزا محمد یاسر ریاض سب انسپکٹر انچارج لفٹر سکواڈ ٹریفک پولیس گجرات کے چچا محمد طفیل مغل کا گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا مرحوم کی نماز جنازہ پھالیہ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کے انتقال پر عزت رسول نے مرزا یاسر ریاض اور انکے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے خاندان کو صبر جمیل عطاء کرے ۔ آمین