
رپورٹ محمد حسین سومرو
گذشتہ شب سپر مارکیٹ پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے 1 ملزم شرجیل ولد ارشاد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت جوہر آباد کی حدود نصیر آباد میں واقع پان کی دوکان میں چند روز قبل ہونے والی ڈکیتی کی CCTV فوٹیج کی مدد سے کرلی گئی ہے۔
ملزم کو فوٹیج میں لال سفید اسٹریپ T شرٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزم اور اسکے ساتھی نے مورخہ 3 نومبر کو ایم آئی پان شاپ کو لوٹا تھا اور فرار ہوگئے تھے۔
ملزم نے دوکان کے باہر کھڑی دوکان کے مالک کی موٹرسائیکل بھی لےجانے کی کوشش کی تھی مگر اسی اثناء میں پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے ملزمان کا تعاقب بھی کیا تھا اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔
ملزمان 3 نومبر کو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
گرفتار ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
