
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا محور ومقصد ہے اور اسی عظیم مشن کے تحت شب و روز عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الحمدُللہ روڈہ تھل میں نادرا آفس آپریشنل ہوگیا ہے،روڈہ اور گردونواح کی عوام کی اس سے مستفید ہوں گے۔ دریں اثناء علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے بیرسٹرملک معظم شیر کلو
کو یہ دیرینہ عوامی مسلہ حل کرانے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جنھوں روڈہ تھل میں نادرا آفس منظور کرایا اور اس کے لئے اپنی طرف سے زمین بھی عطیہ کی۔ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی طرف سے نادرا حکام کا شکریہ ادا کیا گیاہے جنھوں نے عوامی مسلہ کو حل کرنے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے۔