کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا
بے گناہ انسانوں کے خون کی دنیا کا کوئی بھی مذہب اجازت نہیں دیتا، پیر سید اسلم شاہ بخاری
دہشت گرد کسی صورت محب وطن نہیں ہوسکتے،پیر اختر رسول قادری
معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں،پیر سید علی رضا شاہ گیلانی
علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان میں شامل جید علماء مشائخ کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی بھرپور مذمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔دہشت گرد کسی صورت محب وطن نہیں ہوسکتے، دہشت گردوں خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں بے گناہ انسانوں کے خون کی دنیا کا کوئی بھی مذہب اجازت نہیں دیتا‘سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کیخلاف سخت آپریشن کرنا چاہئے۔ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا، پیر زادہ ایم امین، پیر زادہ محمداکرم رضابغدادی، پیر عبدالقادرجیلانی،پیر ارشدقمر، پیر غلام رسول اویسی، پیر محمودفریدالدین،پرو فیسر ڈاکٹرجلال الدین نوری،پروفیسر ڈاکٹر سعید سہروردی، پیر سیدارشد حسین اشرفی،فقیر ملک شکیل قاسمی،پروفیسر ڈاکٹردلاور خان، پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی،پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،یرزادہ محمدامین قادری،پیر سید علی رضاگیلانی، پیر سید اظہر اقبال شاہ، پیر سید اسلم شاہ بخاری، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، پیر شہوارعثمانی، ڈاکٹرطارق شریف زادہ، پیر حسنی مبارک، پیر عاصم مصطفےٰ سہروردی، پیر فضل حق اویسی،پیر سید علی رضا شاہ گیلانی،ڈاکٹر طارق شریف زادہ،پیر اختر رسول قادری، صوفی سید مسرورہاشمی خانی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،پر و فیسر علامہ ڈاکٹر محمود عالم خرم آسی جہانگیری، مولانا سلمان بٹلہ و دیگر نے کہا کہ ملک بھر کے علما ء مشائخ، خارجیوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر متحرک ہیں، ملک بھر کے علما ء مشائخدہشت گردانہ دھماکے میں اپنے پیاروں کے کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں، جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ریلوے اسٹیشن میں خود کش حملہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنا کسی طور پر بھی درست عمل نہیں ہے دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا۔انہوں نے سانحے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔