ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر کی شدیدکمی کے خلاف شہری سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اور اب چند دن سے گیس کا پریشر بھی انتہائی کم ہوگیاہے جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشورای کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گیس کے پریشر کی کمی کے باعث لوگ مہنگے داموں گیس سلنڈر اور ایندھن خرید کر جلانے پر مجبور ہیں یا ہوٹلوں سے کھانا خریدتے ہیں ، جبکہ گیس بھی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت ہورہی ہے، ہاﺅسنگ ، مدینہ ٹاﺅن ، غوثیہ کالونی ، محلہ کیارہ صاحب ، محلہ مالجی صاحب، شاد باغ کالونی ، کینیڈا کالونی ، محلہ رحمانیہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے جس سے صارفین شدید پریشان ہیںگیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ لکڑیاں اور دیگر ایندھن استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے باخبر ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ باباگورونانک کے جنم دن کے موقع پر گورودواروں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میںگیس کاپریشر کم کیا گیا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے صورت حال کو فوری نوٹس لے کر گیس کے پریشر کو پور اکرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے اگر گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ حال نہ کیا گیا تو شہری بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہوںگے ۔