ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ننکانہ صاحب میں انسداد سموگ آگاہی مہم بھر پور انداز سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں شہریوں اور تاجران میں فیس ماسک تقسیم کیے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین میں بھی ماسک تقسیم کیے اور انکو سموگ کے نقصانات بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں شہریوں میں ماسک تقسیم کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر بارے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور سموگ کو کنٹرول کرنے کرنے کے لیے 30 نومبر تک دفعہ 144 کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے حکومت، انتظامیہ اور شہریوں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔