
رپورٹ محمد حسین سومرو
موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈکیت سائیٹ ایریا سے گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان کی شناخت اکرم اور رزاق کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔
ملزمان اس سے قبل بھی ضلع ایسٹ و سینٹرل سے دوران ڈکیتی قتل و اسٹریٹ کرائم کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔