ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ننکانہ صاحب میںبھی دن بدن بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا دشوار ہوگیا ہے زہریلی فضاءسے شہری سانس ، دمہ اور آنکھوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اورآئے روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ننکانہ صاحب میں سکولوں کے بعد لاہور اور ننکانہ صاحب سمیت دیگراضلاع میں ہر قسم کے پارکس، چڑیا گھر، کھیلوں کے میدان، ثقافتی، سیاحی اور تاریخی مقامات کو بند کر دیا گیاہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت پنجاب نے لاہور سمیت 4ڈویژنوں میں تمام بازار ،دوکانیں اور کاروباری مراکز رات 8بجے بند کرنے کی ہدائت کی ہے ایک طرف ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدائت پر سموگ کی روک تھام کے لیے کاروائیاں کر نے میں مصروف ہے تو دوسری طرف دھواں چھوڑتے ہوئے چنگچی رکشے اور گاڑیاں بدستور چل رہی ہیں اور با اثرکسان دھان کی باقیات کو آگ لگا رہے ہیں فضائی آلودگی سے بچاﺅ کے لیے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا ہے سموگ سے بچاﺅکے لیے عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅبھی میدان آگئے ڈپٹی کمشنر نے شہریوں ماسک تقسیم کیے ۔