کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق ڈیفنس سی پولیس کی مؤثر کارروائی — گھریلو ملازمہ چور خاتون گرفتار، لاکھوں کے زیورات و نقدی برآمد کر لئے گئے ۔
(چوہدری مجاہد حسین CCR)
تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ خاتون کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کی تھی۔ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے تمام مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
متاثرہ شہری نے زیورات اور نقدی واپس ملنے پر ڈیفنس سی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بروقت کارروائی پر وہ پولیس کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈیفنس سی پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے اعتماد کو قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔