کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ڈیفنس خیابان شاہین کے قریب درخشاں پولیس اور چار رکنی ڈکیت گینگ کے درمیان پولیس مقابلہ،
ایک فرار زخمی ملزم جناح اسپتال طبی امداد کے دوران پکڑا گیا،ایس ایس پی ساؤتھ
ملزم زخمی حالت میں فرار ہوا اور جناح اسپتال میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کا ڈرامہ رچاکر طبی حاصل کرنے میں مصروف تھا،ساؤتھ پولیس ۔
کراچی:پولیس مقابلے سے متلعق کنٹرول انٹری کے بعد صدر پولیس نے ملزم سے زخمی سے متلعق درخشاں پولیس کو اطلاع فراہم کی ،ساؤتھ پولیس ۔
پولیس اہلکاروں نے زخمی ملزم کو شناخت کرلیا،ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی۔
پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی،ساؤتھ پولیس۔
ملزمان زخمی ساتھی ہمراہ شہری ندیم سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے،ایس ایس پی ساؤتھ .
جناح اسپتال سے زخمی گرفتار ملزم کو سی سی ٹی وی فٹیج میں بھی شناخت کرلیاگیا،ایس ایس پی ساؤتھ
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تلاش میں آپریشن شروع کردیے گئے،ایس ایس پی ساؤتھ
گرفتار ملزم مبشر ولد رشید احمد کی حالت تشویش ناک ہے جسے جناح اسپتال میں طبی امداد جاری ہے،پولیس