کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) رات گئے کورنگی سیکٹر 33/E ضیاء کالونی لنک روڈ پر پولیس اور ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہوا ٬
موٹرسائیکل سوار مسلح ڈکیت رات گئے شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ٬
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال اور چوکی انچارج فیصل رحیم نے علاقے کا محاصرہ کیا ۔
پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ٬ پولیس
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک اور دوسرا گرفتار ہوگیا ۔
ہلاک ڈکیت کی شناخت تلاش ڈیوائس کے ذریعے وقار علی ولد رحیم داد کے نام سے ہوئی ۔
دوسرے ملزم نے اپنا نام محمد تاج ولد محمد رزاق بتایا ٬ پولیس
ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول ٬ چھینے ہوئے موبائل فونز ٬ اور موٹرسائیکل کو تحویل میں لے لیا ۔
ہلاک ڈکیت کو ضابطے کی کاروائی کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
جبکہ گرفتار دوسرے ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ٬ پولیس