کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ضلع ملیر کے تھانہ قائد آباد پولیس کی انٹلیجنس بیس پر شیر پاؤ کالونی مولا مدد قبرستان پرانا آفریدی اڈے کے قریب چھاپہ مارکاروائی
کاروائی کے دوران ڈکیت کلر پکڑا گیا ، گرفتارملزم سلیمان عرف شینا سے 1 9MM ہتھیار پولیس نے قبضے میں لےلیا ،
ملزم نے دوران تفتیش معصوم شہری کو دوران واردات مزاحمت پر گولی مار کر قتل کردیا تھا اور شہری سے اسلحہ و موبائل فون بھی چھین لیا تھا ،
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سلیمان عرف شینا پولیس کو انتہائی مطلوب تھا
ملزم نے متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ،ملزم کو کئی لٹنے والے افراد نے بھی شناخت کر لیا ہے ، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔