کراچی : ( محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی قیادت میں ایسٹ زون پولیس کی گزشتہ ایک ہفتے کے کاروائیاں۔
مجموعی طور پر 94 ملزمان گرفتار
دوران پولیس مقابلہ 1 اسٹریٹ کرمنل ہلاک، 7 زخمی حالت میں گرفتار۔
7 پستول 15 گولیاں 12 موبائل فونز، 3 موٹر سائیکلیں اور 22,500 روپے برآمد۔
منشیات فروشوں سے 10 کلو چرس ،281 گرام آئس، 229 گرام کرسٹل ، 53 گرام ہیروئن اور 15 شراب کی بوتلیں ضبط.
گٹکا/ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی میں 43 کلو گٹکا 1,368 پیکٹس 112 کلو چھالیہ برآمد، 5 فیکٹریاں سیل.
ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے ہدایت کی کہ ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔