ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے) شاکر ٹاون و طاہر ٹاون میں آدھے سے زیادہ گلیاں جوہڑ بن چکی ہیں ۔ سیوریج سسٹم تباہ و برباد ہو چکا ہے پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے جس سے جلدی و وبائی امراض پھیل رہے ہیں،
لیکن انتظامیہ و متعلقہ ادارے مکینوں کو اس عذاب سے نجات نہ دلا سکی۔ شاکر ٹاون، طاہر ٹاون جوکہ ایک بڑی آبادی کا حامل اربن ایریا ہے عرصہ تین سال سے یہاں سیوریج کا مسئلہ چلا آرہا ہے کئی سیاسی و انتظامی افسران نے یہاں خود کئی بار وزٹ کئے اور ناکارہ سیوریج سسٹم کو ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر میونسپل کارپوریشن والے عارضی بنیادوں پیٹر یا سکر مشین کے ذریعہ عارضی بنیادوں پر کام چلا کر چلے جاتے ہیں لیکن ہنوز تاحال یہ مسئلہ شدت کے ساتھ موجود ہے اور گندہ پانی گھروں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے ۔
مقامی سماجی و عوامی حلقے کے لوگوں اسلم بھٹی ، پرویز خان جسکانی، رانا شعیب، محمد جتوئی، مجید خان مستوئی ، محمد اقبال وغیرہ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد سے احتجاج کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہاں کا خود دورہ کریں اور سیوریج سسٹم کو فعال کرنے کے لیے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کریں ۔