منڈی بہاوالدین( میاں شریف زاہد ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 26 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹلائزڈ سسٹم پر ڈی پی سی کا انعقاد کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
ہیومن ریسورس منجمنٹ سسٹم کے تحت اے سی آرز مکمل کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب نے ڈیجیٹلائزڈ سسٹم e-FOAS پر انسپکٹرز سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس
پروموشن بورڈ کا اگلا اجلاس 21 مارچ کو منعقد ہوگا، آئی جی پنجاب
انسپکٹرز سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی، پروموٹ ہونے والے افسران کی لسٹ جاری
انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں انسپکٹر ریحان ضیا، سید آفتاب احمد، سید خاور حسین، عبدالمجید شامل،
انسپکٹر نصیر احمد خان، انسپکٹر اسد محمود قریشی کو بھی ڈی ایس پی بنا دیا گیا،
انسپکٹرمحمد اشرف، علم دین، سیدعلی جعفر رضا، مبشر علی انور، عبدالقادر، علی احمد، محمد نوید جاوید پروموٹ ہونے والوں میں شامل،
انسپکٹر محمد اکمل عمر، طارق محمود، محمد حسینن حیدر، شاہ زیب خان، خرم شہزاد، جاوید اختر، وسیم اسلم کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی،
انسپکٹراعجاز احمد، بابر شوکت، عامر اقبال، خالد محمود، عبدالغفار خان اور محمد زیارت بھی ڈی ایس پی بننے والوں میں شامل،
پروموشن بورڈ کا اجلاس آج ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا،
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، محکمہ داخلہ و ریگولیشن ونگ کے متعلقہ افسران کی شرکت،
قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 26 پولیس افسران کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس