کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
ملزمان کی شناخت 1.شاہ زیب ولد حق نواز اور 2. عثمان ولد گل محمد کے ناموں سے ہوئی ۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول اور 04 عدد موبائل فون برآمد ہوئے ۔
ملزمان نے دوران انٹروگیشن مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا..
گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ ساحل کے مقدمہ الزام نمبر 165/2023 بجرم دفعہ 379 ت پ میں گرفتارہوکر جیل جاچکے ہیں.
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر محمد مٹھل شر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ جیکسن میں مقدمات الزام نمبر 09/2025 اور 10/2025 بجرم دفعہ 23(i)A SAA درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔