ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے)ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں کھیل کے گراؤنڈز کی بہتری کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے جامعہ بوائز ہائی سکول ڈیرہ غازی خان میں پائلٹ پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور افسران سے بریفنگ لی۔فیز ون میں ڈویژن کے ڈی پی ایس اور 22 سرکاری سکولوں کو منتخب کیا گیا ہے جہاں کرکٹ ارینا،فٹسال،والی بال کورٹ،بیڈ منٹن کورٹ اور ٹینس کورٹ سمیت دیگر کھیل کے گراؤنڈز بنیں گے۔فلڈ لائٹس گراؤنڈز طالب علموں کے ساتھ شہریوں کےلئے بھی دستیاب ہوں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم،اے سی صدر تیمور عثمان،سکریٹری تعلیمی بورڈ عبدالرحمن چوہدری اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ان سکولوں میں سولر سسٹم نصب ہوں گے۔تعلیم کے اوقات میں بچے کھیل کے گراؤنڈز استعمال کریں گے اور دیگر اوقات میں مرد اور خواتین شہریوں کو گراؤنڈز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے گراؤنڈز آباد کرکے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے گا۔