خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی کا خوشاب شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن،تجا وزات قائم کرنے والے متعدد دکانداروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔آپریشن کےدوران ایم سی کے عملہ نے گلیوں میں بنے ناجائز تھڑے،شیڈ ز اور دکانوں کے سامنے قائم کی گئی تجاوزات کو ختم کردیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عارضی اور نا جائز تجا وزات کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کا دورہ بھی کیا اور کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔