ساہیوال(رپورٹ ای این آئی)ساہیوال تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں آگ لگنے سے خاتون کی ہلاکت کا واقعہ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر کے ہمراہ جائے وقوعہ کا وزٹ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے تھانہ فرید ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 2067/24 مورخہ 12/12/2024 بجرم7ATA،336B,324,427,302ت پ کی تفتیش کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال محمد طاہر کے ہمراہ چک نمبر 88 سکس آر میں جائے وقوعہ کا وزٹ کیا. دوران تفتیش انہوں نے مقدمہ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تفتیشی آفیسر کو مقدمہ حقائق پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے اور مدعیان کو یقینی دہانی کروائی کہ مقدمہ میں انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.