کراچی : رپورٹ : محمد حسین پرمار۔ آج صبح بجلی چوری کے خلاف آئی بی سی گارڈن کا بھرپور اپریشن کنڈا ریمول میگا ڈرائیو جس میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں اپریشن انچارج عارف قریشی اور ڈی او پی انور خان گارڈن کی ٹیم ایک ٹیم ٹیپو سلطان کی اور دو بہادراباد کی ٹیم موجود تھی چار فیڈرز پہ کام ہوا اور ناجائز کنڈوں کا خاتمہ کیا اور کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی ہوتی رہے گی اور ان کے خلاف ایف ائی ار بھی ہوگی ہماری لوگوں سے درخواست ہے کے لوگ کنڈوں سے گریز کریں کیونکہ اس سے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے