کراچی : (رپورٹ محمد حسین سومرو ) اطلاعات کے مطابق پولیس کا مسلح ڈاکوئوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا
فائرنگ کے تبادلہ کے بعد شایان نامی ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
جبکہ ملزم کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی پستول بمعہ زندہ و چلیدہ راؤنڈ برآمد کرلیا گیا۔
اتحاد ٹاؤن کربلا گراونڈ کے پاس پولیس کی جانب سے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کی۔
علاقے کو کارڈن کرکے فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
جبکہ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
