
رپورٹ محمد حسین سومرو
اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
پہلی کاروائی میں دانیال اور شاز خان نامی ملزمان کو خٹک چوک سائیٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک بلا لائسنس پستول اور تھانہ اورنگی کے مقدمہ 833/24 بجرم دفعہ 381A کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
جبکہ دوسری کاروائی میں دانش نامی موٹرسائیکل لفٹر کو سائیٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری تھانہ سائیٹ اے کے مقدمہ 540/24 بجرم دفعہ 381A کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جوکہ اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزم دانش کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. مقدمہ الزام نمبر 493/21 بجرم دفعہ 6/8B تھانہ اورنگی ٹاؤن۔
2. مقدمہ الزام نمبر 272/24 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ سائیٹ اے۔
ملزم شاز خان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. مقدمہ الزام نمبر 456/23 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ پیرآباد۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔