حیدرآبا :: ( ای این آئی) اٹک چھچھ اتحاد ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ملک عرفان اعوان کی زیر قیادت میں معرکہ حق باطل میں پاکستان کی شاندار کامیابی کی خوشی میں ریلی نکالی گئی ریلی میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اراکین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب پہنچی ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر حاجی ملک عرفان اعوان ۔ملک رب نواز اعوان۔راشد اعوان باباجی۔میر افسر اعوان۔سجاد مینگل
عظیم اعوان۔ذوالفقار اعوان
سجاد آرائیں۔زبیر گجر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔افواج پاکستان نے بھارت کا جنگی جنون اور تکبر خاک میں ملادیا ہے۔بھارت کی دس نسلیں بھی یاد رکھیں گی کہ کس قوم سے ان کا پالا پڑا تھا۔مقررین کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔