حیدرآباد :: لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشورو گیسٹرو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاک فوج کی کامیابی پر یومِ تشکر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب اور نئے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری،اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر پونم جتوئی، پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ،ڈاکٹر نند لال سیرانی، اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید بلال،آر ایم او سیکورٹی ڈاکٹر سعد عباسی اور گیسٹر و ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر سول سوسائٹی کے رہنماں اورصحافیوں نے شرکت کی۔میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری نے وارڈ میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات اور خیریت دریافت کی مریضوں سے علاج و معالجے کے بارے میں معلوت لیں اور مریضوں کو پاکستانی پرچم دیئے۔ میڈیکل سپرٹینڈنٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشورو ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری نے پاک افواج کی قربانیوں اور ملکی سلامتی کے لیے ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں، بھارت نے رات کی تاریخی میں پاکستان پر حملہ کیا پاک فوج، پاک فضائیہ نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، افواج پاکستان نے بھارت کا جنگی جنون اور تکبر خاک میں ملا دیا ہے،ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہماری پاکستانی افواج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اسپتال انتظامیہ سمیت ہمارے ڈاکٹرز صحت کے شعبہ میں شب و روز محنت کر رہے ہیں اور اسپتال کے مریضوں کو بہتر ین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں میں نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے اور بہت جلد اسپتال میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں گیسٹرو ڈپارٹمنٹ سمیت تمام ڈپارٹمنٹ میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی اور نئی مشینری کے ساتھ اسپتال میں بہتری لا رہے ہیں اور چند روز میں گیسڑو ڈپارٹمنٹ کو نئی جدید مشنری کی فراہمی کر دی جائیگی۔ ہیڈ آف گیسٹر و ڈپارٹمنٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشورو پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ نے کہا کہ گیسٹرو ڈپارٹمنٹ میں پاکستان میں واحد اینڈواسکوپی سوٹ ہے جو 50بستروں پر مشتمل 24گھنٹے مریضوں کو سہولت فراہم کر رہاہے، ایک ہزار سے زیادہ ای آر سی پی غریب مریضوں کی مفت کی جا چکی ہیں اور اس کے علاوہ اینڈو اسکوپی کے جتنے بھی پروسیجر ہیں جس میں بچوں کے معدے میں پھنس جانے والے سکے یا مختلف چیزیں جو بچے نگل لیتے ہیں انہیں معدے سے نکلنا، معدے کے مریض جن کی تشخیص نہیں ہو پاتی، جن مریضوں کو الٹی موشن نہیں رک پاتے ان مریضوں کی اینڈو اسکوپی کرنا اس طرح کے پروسیجر ہیں جو کے مریضوں کو فری آف کاسٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر گیسٹرو ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر نند لال سیرانی اور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔جبکہ گیسٹرو ڈپارٹمنٹ سول اسپتال حیدرآباد سے ایڈمنسٹریشن بلاک تک پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی،جس میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف، سول سوسائٹی،طلبہ اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی ریلی کے دوران قومی پرچم اور یکجہتی کے بینرز شرکا اٹھائے ہوئے تھے۔