حیدر آباد ( رپورٹ عطا الرحمن خان)
ملکی حالات دیکھتے
ہوئے نوجوانوں میں فرسٹ ایڈ اور سیلف ڈیفنس کی تربیت کا انعقاد صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفسیرحیدرآباد مریم کیریو کی نگرانی میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈی ایس او حیدرآباد مریم کیریو نے کہا کہ نوجوانوں کو فرسٹ ایڈ اور سیلف ڈیفنس کی تربیت کی شدید ضرورت ہے اسی وجہ سے اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ نوجوان ملکی حالات مین اپنے گھر اور معاشرے کی خدمت کرسکیں انھوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد میں 1122کے انچارج روشن مھیسر، سندھ یونیورسٹی کی سینیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اربیلا، عبدالرحیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے تعاون ورکشاپ کا انعقاد ممکن ہوا مریم کیریو نے دیگر مہمانوں کے علاوہ چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 ریحانہ بھٹی، مظہر خاصخیلی،فیضان شیخ، سید محمد ندیم، صنم بلوچ،خالدہ ندیم اور دیگر کا شکریہ ادا کیا فرسٹ ایڈ کے مطلق 1122 کے روشن مھیسر نے لیکچر دیا اور دیگر اسٹاف نے ڈیمسٹریشن دیا۔