ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب کے زیراہتمام باباگورونانک ہاکی میلے کا فائنل میچ 23 مئی کو ہوگا, جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو تین لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا, شائقین کو بھی انعامات دئیے جائیں گے, سی ای او بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی سید غلام مجتبیٰ شاہ تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب کے زیراہتمام بابا گورونانک ہاکی میلے کا فائنل میچ 23 مئی کو ہوگا فائنل میچ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن, ضلعی انتظامیہ کے افسران, سیاسی و سماجی رہنماءاور وزارت کھیل کے حکام خصوصی شرکت کریں گے, فائنل جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے جبکہ رنراپ ٹیم کو تین لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا جائے گا, اس موقع پر شائقین باالخصوص خواتین اور بچوں کے لئے مختلف دلچسپ کھیلوں کا بھی انتظام ہوگا اور ان مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والے شائقین کو خصوصی انعامات دئیے جائیں گے, بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی آفیشلز کی طرف سے شائقین کو عظیم الشان فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔