کھاریاں (ای این آئی )مرکزی عید گاہ کھاریاں میں دی انٹلیکٹ کے زہر اہتمام پاکستان کو حالیہ جنگ میں کامیابی پر یوم تشکر کے سلسلے میں اہم تقریب کاانعقاد کیا گیا
چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے صدارت کی ضلع گجرات انجمن تاجران کے نائب صدر چوہدری شوکت صاحب مہمان خصوصی تھے
مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر علامہ نوید اقبال خطیب مرکزی عید گاہ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق جلالی محترم حافظ محمد رضوان صدر میرا اپنا کھاریاں چوہدری بشیر سکندر صاحب منتظم اللہ والی مسجد کھاریاں
عارف کھڑی کا کلام مولانا عبد الجبار نقیبی نے پیش کیا پر سوز انداز میں کلام اقبال قاری محمد علی قادری عطاری نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی
جبکہ تلاوت قرآن مجید کی سعادت خوش الحان قاری استاد القراء قاری علی حسن قادری نے پیش کی
چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے صدارتی خطبہ میں بہت تفصیل سے سات مئی سے لے کر اخر تک تمام واقعات اور حالات کا تجزیہ کیا اور بتایا کہ اس مختصر لڑائی میں پوری دنیا پر پاکستانی فوج کی عظمت کے جھنڈے گاڑھے جا چکے ہیں ابھی تک بھارت سکتہ کے عالم میں ھے کہ پاکستان کی فضائیہ نے ہمارے ساتھ کیا کیِا ھے انھوں نے بالخصوص۔ تحصیل کھاریاں کے سپوت آئر چیف مارشل چوہدری ظہیر الدین بابر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا مجھے فخر ھے اس ضلع گجرات پر جو سب سے پہلے۔ نشان حیدر کا مستحق ٹھہرا اور مجھے 1965 کی جنگ کی فتح کو بھی دیکھنے کا موقع ملا۔ لیکن جنگی تاریخوں میں بنیان مرصوص ایک غیر معمولی کامیابی ھے۔ جو پاکستان کی فضائیہ اور جنگی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ھے کہ پانچ گنا بڑی فوج کو شکست دینا یہ پاکستان کے شاہینوں کا کمال ھے
چوہدری شوکت صاحب ضلع گجرات انجمن تاجران کے نائب صدر نے بہت جذباتی انداز سے پاکستانی فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ قرآن میں ھے کی مسلمان کم تعداد میں بھی ھو کر دشمن پر غالب رھتے ھیں غزوہ بدر سے لے کر اج تک مسلمانوں کی کامیابی جذبہ جہاد اور شوق شہادت کی وجہ سے ھے ھم اج تمام اختلافات کو بھلا کر ایک قوم بن کے دشمن کے سامنے کھڑے ہیں
محترم حافظ محمد رضوان صدر میرا اپنا کھاریاں ٹرسٹ نے بھی اپنے بھر پور جذبات کا اظہار کیا
چوہدری بشیر سکندر اور پروفیسر ڈاکٹر علامہ نوید اقبال اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق جلالی نے بھی غازیان وطن کو خراج عقیدت پیش کیا