حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری کے اشتراک سے یوم تشکر کے موقع پرشمع کمرشل انڈسٹری ایریا کے صدر اعجاز علی راجپوت، سیکریٹری جنرل نواب الدین قریشی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے محمد احسن ناغڑ،مقصود چوہان، اسلم خان دیسوالی،راشد قریشی،صلاح الدین قریشی،سید رفعت زیدی،خرم روفی، علی رضا آرائیں، اعظم ریاض،ملک ہاشم،شہزاد قریشی،منیب خان،کاشف چوہان،سعد اللہ خان ودیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء ریلی نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ سے بہادر افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا شرکاء نے بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے قوم اور ملکی سالمیت کا کامیابی سے دفاع کیا بھارت کی صریح جارحیت نے پوری پاکستانی قوم کو مزید متحد اور مضبوط کردیا۔صدر زردرای نے کہا کہ پاکستانی قوم اور بہادر افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ملکی سلامتی و خود مختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے بھارتی حملوں کے دوران قیمتی جانوں کے نقصان کو کبھی پر نہیں کیا جاسکتا ہوئے ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ رب العالمین شہدائے کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے انہوں نے معرکہ حق کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ شہداء نے پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی پاکستانی قوم شہدائے وطن کو کبھی بھولے ہیں نہ بھولیں گی انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے وطن کی حفاظت کا وعدہ پورا کیا، پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پاکستان پر امن قوم ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔