جامشورو / ملک بھر کی طرح جامشورو میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوٹری کلچرل سینٹر میں یوم تشکر کے موقع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا*
ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے کوٹری کلچرل سینٹر میں یوم تشکر کے موقع پر ایس ایس پی جامشورو محمد صدیق چھانگا کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا
یوم تشکر کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ملک کی سلامتی اور پاک فوج سمیت قوم کے تمام شھداء کے لیے دعا کی گئی
تقریب میں ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو،چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹری ارباب جعفر شورو، ڈی او سیکنڈری کریم بخش سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر (بی آئی ایس پی) فھیم احمد جمالی، ایم ایس تعلقہ اسپتال ڈاکٹر برکت علی لغاری، ڈی ڈی لائیواسٹاک ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امیر علی کولاچی، ڈی ایس پی کوٹری شاھنواز جوکیو، اسسٹنٹ کمشنرز مختيارکاران اساتذہ طلبہ وطالبات اور شھریوں نے بری تعداد میں شرکت کی ضلعی افسران اساتذہ، طلباء وطالبات اور شھریوں نے شرکت کی
تقریب سے ڈی سی جامشورو غضنفر علی قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے حوالے سے منعقدہ یوم تشکر کے موقع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم سب اہنے ملک کی سلامتی اور بقا کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے
ایس ایس پی جامشورو نے کہا آج یوم تشکر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
جس کا مقصد افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے کیونکہ افواج پاکستان نے دشمن کو شکست دیکر یہ واضع کیا کہ اگر کوئی بھی دشمن وطن عزیز پاکستان کے خلاف میری آنکھ اٹھائے گا تو اس کو بھرپور جواب دیا جائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنے جانبازوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے دشمن کے ناپاک ارادوں کو عبرتناک شکست دی ہے
بعد اذاں ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری کی سربراہی میں یوم تشکر کے موقع پر کوٹری کلچرل سینٹر سے اللہ والا چوک تک ریلی نکالی گئی
یوم تشکر ریلی میں ضلعی افسران اساتذہ، طلبہ اور شھریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے