حیدرآباد:۔ سرکٹ ہاؤس میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی بھی نکالی گئی۔
سرکٹ ہاؤس میں مرکزی تقریب کا انعقاد ، ایم این اے طارق علی شاہ جاموٹ، میئر حیدرآباد کاشف شورو، کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈی سی زین العابدین میمن، ایس ایس پی عدیل چانڈیو، اے ڈی سی ون گدا حسین سومرو سمیت مختلف محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی رہنما، شہری، اسکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا، پولیس کی چست و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
آج سارے ملک میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے: رہنما
پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاکستان کا عوام اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.
پاک فوج کے جوان وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،
جوان سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت کر رہے ہیں۔
تمہارے پاس فوج زیادہ ہو سکتی ہے، لیکن اگر تم نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو 25 کروڑ عوام فوج بن جائے گا
ہماری سیاسی سوچ الگ ہو سکتی ہے، لیکن جب بات وطن کی سالمیت کی آتی ہے تو ہم سب ایک ہو جاتے ہیں۔
ہم نے دشمن ملک کو منہ توڑ جواب دیا۔
جس طریقے سے پاک فوج نے ملک کا دفاع کیا ہے، ساری قوم اس کی شکر گزار ہے۔
ہماری فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا اور مایوسی پھیلانے والوں کو بھی جواب دیا۔
پاکستان کا عوام اپنی فوج کے ساتھ جس طرح کھڑا ہے، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
تقریب میں اسکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور تقاریر بھی کیں، وطن سے محبت کا اظہار کیا۔