حیدرآباد / جی سی یونیورسٹی حیدرآباد – وزیراعظم کی ہدایت پر جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں جمعہ، 16 مئی 2025 کو “یومِ تشکر” نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
جامعہ میں یہ دن افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
یونیورسٹی کی یادگار پر صبح 9:30 بجے پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں مہمانِ خصوصی تھے۔
تقریب میں اساتذہ، انتظامی عملے اور طلبہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے قومی یکجہتی اور افواج پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کیا اور ان کے کردار کی اہمیت پہ زور دیا جن کے باعث ملک کی خودمختاری قائم ہے۔