کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزم سلمان عرف ممٹا کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیرقانونی پستول برآمد۔
ملزم پیشہ ور عادی جرائم پیشہ ہے اور تھانہ جیکسن کے مقدمہ 11/24 بجرم دفعہ 379 میں اشتہاری بھی تھا۔
گرفتار ملزم نے دوران انٹیروگیشن اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزم کا رفیع اللہ نامی ساتھی حال ہی میں تھانہ جیکسن کے مقدمہ 100/25 بجرم دفعہ 23(I)A میں گرفتار ہوکر جیل میں ہے۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر محمد مٹھل شر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 103/25 بجرم دفعہ 23(I)A درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔