کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو )
ملزمان فقیر کالونی کے علاقے میں راہگیر شہری کو واردات کا نشانہ بنانے کے لئے موجود تھے۔ طارق الٰہی مستوئی
پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران اطلاع ملنے پر کاروائی کرکے دونوں کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینی گئی نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان میں ثناء اللّٰہ خان ولد عبداللّٰہ خان اور ذیشان ولد رفیع اللّٰہ شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی