کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو ) ایس ایس پی ویسٹ صاحب نے تفصیلات بتائیں کہ ملزمان سیکٹر 36 کے علاقے میں راہگیر خاتون کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے اسی دوران گولی چلی۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزم کی فائرنگ سے ساتھی ملزم زخمی ہوا اور زخمی ملزم سمیت تینوں ملزمان فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے اطلاع ملتے ہی خون کے نشانات کا تعاقب کرتے ہوئے 01 زخمی سمیت 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، خاتون سے چھینا گیا پرس، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
زخمی ملزم کو بعد طبی امداد کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد رمضان ولد محمد اشرف (زخمی) اور ارشد ولد قدوس (بلا ضرب) شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ .