ٹھٹھہ : رپورٹ محمد حسین سومرو
4 گٹکا فروش، 2 منشیات *فروش سمیت 6 ملزمان گرفتار* ، مقدمات درج-
995 پیکٹ گٹکا ماوا، 260 گرام چرس اور 40 بیگز دیسی شراب برآمد۔
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (ٹھٹہ، مکلی، گاڑہو، گھارو، گھوڑاباڑی پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 4 گٹکا فروش ملزمان راجا ولد محمد مٹھو خاصخیلی، رحمت اللہ ولد بابو جاکھرو، اسلم ولد غلام حسین سرائی، شکیل ولد گل محمد موندو اور 2 منشیات فروش ملزمان شھمیر ولد نواز علی چانڈیو، علی ولد نور محمد مورجھریو کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 995 پیکٹ گٹکا ماوا، 260 گرام چرس اور 40 بیگز دیسی شراب برآمد کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ، نارکوٹکس ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔