کراچی/ رپورٹ/( محمد حسین سومرو) .ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں1 اسٹریٹ کریمنل سمیت 2 موٹر سائیکل لفٹر,1 منشیات فروش اور 3 شراب سپلائر گرفتار
کراچی: ملزمان سے1 پستول بمعہ راؤنڈز ,3 چوری شدہ موٹر سائیکلز, 250 گرام چرس اور 10 بوتل شراب برآمد.
کراچی: ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ, عیدگاہ, چاکیواڑہ, رسالہ اور نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا.
کراچی: ملزمان کی شناخت عبد الماجد, عابد, امان, محمد موسیٰ خان مغل, محمد فیضان, محمد جمیل اور اسد اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے.
کراچی: ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا.
کراچی: برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KOR-3967 تھانہ پریڈی میں درج ہے.
کراچی: برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KQU-4601 کا مقدمہ الزام نمبر 82/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ رسالہ میں درج ہے.
کراچی: برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KKT-2324 کا مقدمہ الزام نمبر 481/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج ہے.
کراچی: ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج.
کراچی: ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن و AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.۔