سرگودھا(رپورٹ طاہراشرف)سرگودھا ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی حلقہ این اے 85 اور رائے صفدر ساہی ایم پی اے حلقہ پی پی 77 چئیرمن سٹینڈنگ کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آج سن رائز مسلم لیگ ن کے آفس ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی سے ملاقات کی اور حلقہ کے مختلف پروجیکٹس اور حلقہ کی تعمیر اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات چیت کی اور پی پی 77 اور این اے 85 کو ایک مثالی حلقہ بنانے کے بارے میں بات چیت کی اور نئے پروجیکٹس کے بارے میں ایک دوسرے کو اگاہ کیا،اور مل کر حلقہ اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ساتھ ساتھ چلنے کا عہد کیا اور کہا کہ انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز کی گڈ گورننس کو سرہا اور کہا کہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن پاکستان اور پاکستان کی عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لیے دن رات محنت کرتے رہیں گے اور جہاں تک ممکن ہوا پاکستان اور پاکستانی عوام کو ہر سہولت ان کے دروازوں پر مہیا کریں گے اور انشاءاللہ پاکستان دنیا میں ایک پُرامن اور ترقی پزیر ممالک میں نظر آئے گا