منڈی بہاﺅالدین( میاں شریف زاہد ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاﺅالدین وسیم ریاض خان کی ہدایت پر ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی عبادت گاہوں پر پولیس سکیورٹی تعینات،سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے اور مشکوک عناصر پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئیں ، تھانہ جات و ایلیٹ کی گاڑیوں کی عبادت گاہوں اور مساجد کے گرد و نواح میں موثر پٹرولنگ جاری رہی ، نماز جمعہ کے اوقات میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجودتھے ، سکیورٹی ہائی الرٹ ،شہریوں کیلئے پر امن ماحول کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان ۔
آپ کریں عبادت ہم کریں گے حفاظت، منڈی بہاﺅالدین پولیس