حیدرآباد : ( محمد حسین سومرو)
ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نیک محمد کھوسو اور ایس ایچ او تھانہ سائیٹ وحید شیخ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر مشترکہ کارروائی
پولیس پارٹی کی N-3 پیٹرول پمپ کے قریب ڈکیت گینگ کی موجودگی پر کارروائی
پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ڈکیت گینگ کے ارکان علی حیدر مہر، بھائی خان میرانی اور رحمن پتافی چھینی گئی 2 ریوو گاڑیاں بذریعہ روڈ حیدرآباد سے باہر لیکر جارہے ہیں
پولیس پارٹی نے خفیہ انفارمیشن پر ناکہ بندی کرتے ہوئے مذکورہ دونوں گاڑیوں کو روکا جس پر گاڑیوں میں سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی
پولیس نے بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزمان کا مقابلہ کیا
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے
پولیس نے فرار ملزمان کے قبضے سے 2 ٹویوٹا ریوو گاڑیاں نمبر Ky-1414 انجن نمبر 927632 چیچز نمبر 0960686 اور LC-0838 انجن نمبر 109563 چیچز نمبر 5551078 پولیس تحویل میں لے لی
برآمد گاڑیوں کے متعلق معلومات حاصل کی گئی جو تھانہ بلدیہ اور تھانہ ہٹڑی کے کرائم نمبر 107/2025 زیر دفعہ 397,34 اور کرائم نمبر 45/2025 زیر دفعہ 397,342,34 تعزیرات پاکستان میں چھینی گئی معلوم ہوئی
مزید معلومات حاصل کی جاری ہیں۔
فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی جاری ہے۔