کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
03 رکنی موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
ملزمان کی شناخت 1- حسین، 2- محمد ارمان اور 3- ماجد علی کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری تھانہ بلدیہ کے مقدمہ 57/25 بجرم دفعہ 381A کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان نے دوران انٹیروگیشن ڈیفنس، گزری، کلفٹن اور بلدیہ ڈویژن کے علاقوں سے متعدد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سعید اباد انسپکٹر ادریس بنگش کی سربراہی میں چوکی انچارج شہید مختیار گھمن ASI محمد فاروق نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔