کراچی : ( محمد حسین سومرو)
موچکو پولیس نے بین الصوبائی گٹکا/ماوا، چھالیہ سپلائر اور منشیات فروشی میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی۔
پہلی کاروائی
مین سپارکو روڈ سے منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کی شناخت (1 عرفان ولد محمد عمر (2 زاہد علی ولد اصغر علی (3 فیاض ولد محمد حسین (4 نعمان ولد حکیم خان کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری چرس 610 گرام، نقدی اور 2 عدد ٹچ موبائل فونز برآمد ہوئے۔
دوسری کاروائی
گٹکا/ماوا،چھالیہ سپلائر مین حب ریور روڈ مشرف کٹ سے گرفتار۔
گرفتار ملزم کی شناخت نور احمد ولد محمد اکرم کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم نور احمد حب چوکی بلوچستان سے ماوا/گٹکا اور چھالیہ لے کر کار کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 70 عدد کٹے چھالیہ 840 کلو وزنی جس کی مالیت تقریباً 7 سے 8 لاکھ روپے ہے، 02 عدد شاپرز ماوا/گٹکا 50 پڑیاں، 5 عدد پیکٹ انڈین گٹکاZ-21 اور 1 عدد ٹچ موبائل برآمد ہوا۔
اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایکسل آئی کار نمبری AYP-498 کو قبضہ پولیس لیا۔
ملزمان شہر میں مختلف مقامات پر سپلائی کرتے تھے۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔