کراچی : ( رپورٹ محمد حسین سومرو)
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین ڈاکو ملزمان فرار ہو گئے۔
تھانہ ماڑی پور کے علاقے بینظیر ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار چار مسلح ملزمان عوام کو لوٹنے میں مصروف تھے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
اس دوران ملزمان و پولیس اہلکار کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ موچکو مقدمہ الزام نمبر 142/2025 بجرم دفعہ 397/34 کی مسروقہ ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔