کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو ) سینٹرل شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ. ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
پولیس مقابلہ بمقام مین روڈ کٹی پہاڑی بلاک R نارتھ ناظم آباد حدود شاہراہِ نور جہاں میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ملزمان بلاضرب گرفتار
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فہد ولد عامر خان اور اور بلا ضرب گرفتار ملزمان کی شناخت 1) اسامہ ولد محمد سلیم 2) محمد ساجد ولد ابو طیب کے ناموں سے ہوئی ۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل اور 70 موٹر سائیکل برامد ہوئی
زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔