کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان و پولیس پارٹی کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سعید عمر کے نام سے ہوئی جبکہ نفازالسلام عرف چچا نامی ملزم فرار ہو گیا۔
ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور وارداتوں میں چھینے گئے چار عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔
ملزم نے بلدیہ ڈویژن کے چاروں تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزم کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم اس سے قبل بھی درج زیل چار مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 206/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ اتحاد ٹاؤن۔
2. مقدمہ الزام نمبر 242/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ منگھو پیر۔
3. مقدمہ الزام نمبر 583/21 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ اتحاد ٹاؤن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 248722 بجرم دفعہ 397/302/34 ت پ تھانہ مدینہ کالونی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔