کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاع پر تھانہ پیرآباد 07 مختلف مقامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جارہا ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی اورنگی کی زیرنگرانی ایس ایچ او اورنگی ہمراہ نفری اور سندھ رینجرز کے افسران و جوان لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔